رہبر انقلاب اسلامی: "میں کشمیر کی صورتحال پر مضطرب ہوں "
https://urdu.sahartv.ir/news/kalaame_rehbar-i353966-رہبر_انقلاب_اسلامی_میں_کشمیر_کی_صورتحال_پر_مضطرب_ہوں
رہبرانقلاب اسلامی نے کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اس مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کو برصغیر سے نکلتے وقت خبیث برطانیہ کے اقدامات کا نتیجہ قراردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran

رہبرانقلاب اسلامی نے کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اس مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کو برصغیر سے نکلتے وقت خبیث برطانیہ کے اقدامات کا نتیجہ قراردیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے  کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ برطانیہ نے کشمیر میں لڑائی کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے جاری رکھنے کی غرض سے جان بوجھ کر اس علاقے میں لڑائی کا یہ بیج بویا اور یہ زخم لگایا ہے۔ 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہندوستان کی حکومت سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن ہندوستانی حکومت سے ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے شریف عوام کے سلسلے میں منصفانہ پالیسی اپنائے اور اس علاقے کے مسلمان عوام سے طاقت کی زبان میں بات نہ کی جائے۔