مسجدالاقصی پر دسیوں صیہونیوں کا حملہ
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
سو سے زائد صیہونیوں نے اسرائیلی پولیس کی حمایت سے مسجد الاقصی پرحملہ کیا ہے
العالم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے، مسجد الاقصی کے نگہبانوں اور محافظین کو صیہونیوں کے قریب جانے سے روک دیا-پولیس نے نمازیوں کے شناختی کارڈ تحویل میں لے لیے اور فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں ایک گھنٹے سے زیادہ توقف کرنے کی اجازت نہیں دی-
غاصب فوجیوں نے مسجد الاقصی میں باب السلسلہ کے نزدیک ایک خاتون نامہ نگار کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ عورتوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی فلم اور رپورٹ تیار کر رہی ہے۔
دوسری جانب صیہونیوں نے بیت المقدس کے قدیمی حصے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر قبضہ کرلیا اور اس عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا-az28082015