Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • شام: ایک سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک
    شام: ایک سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے ایک سو سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے درعا شہر کے مضافات میں واقع داعل کے علاقے میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے تقریبا ایک سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
 ادلب کے مضافات میں بھی شام کی برّی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے فضائیہ کی پشت پناہی سے ابوالضہور ایئرپورٹ میں جبہۃ النصرہ اور جیش الفتح کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ساز و سامان کو منہدم کر دیا ہے۔
 دریں اثنا احرام الشام سمیت دوسرے دہشت گرد گروہوں نے حلب کے شمال میں واقع باشکوی کے علاقے پر قبضے کی کوشش کی جو شام کی فوج نے اپنی استقامت کی بدولت ناکام بنا دی۔ دہشت گردوں کو اس محاذ پر شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
 دوسری جانب شام کی فوج نے جزل آئل فیلڈ کے مشرقی علاقے اور القریتین میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد عناصر کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ قنیطرہ کے مضافات میں واقع مغربی الصمدانیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ پر شام کی فضائیہ کی بمباری میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔az29082015

ٹیگس