Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے حملوں میں تیزی
    یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے حملوں میں تیزی

عالمی ریڈکراس کمیٹی نے یمن کے شہرتعزکے رہائشی علاقوں پرسعودی حکومت کے حملوں میں تیزی آںے پراپنی تشویش ظاہرکی ہے

عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر تعز کے رہائشی مکانات اور بنیادی ڈھانچوں پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے وسیع حملے جاری ہیں- 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی بیناد پر متحارب فریقوں کو چاہئے کہ وہ عام شہریوں اور بینادی ڈھانچوں کی حفاظت کے لئے ضروری تدابیر اختیار کریں-


 در ایں اثنا یمن میں عالمی ریڈ کراس کے دفتر کے سرپرست اولویہ شاسو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دفتر تعز کے تمام متحارب فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایمبولنسوں اور طبی عملے کے افراد اور ریسکیو ٹیموں کو ضرورت مندوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی اجازت دیں- انہوں نے کہا کہ تعز میں طبی عملوں کو گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شدید خطرات کا سامنا رہا ہے اور یہ بات ہرگز قابل قبول نہیں ہے-


 صوبہ تعز میں صحت عامہ کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور بہت ہی کم اسپتال اور طبی مراکز اس صوبے میں موجود ہیں اور ان مراکز کو بھی طبی وسائل کی کمی یا اس کے فقدان کا سامنا ہے جس سے ضرورت مندوں تک خدمات پہنچانے میں مشکل پیش آرہی ہے-
 صنعا سے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اولویہ شاسو نے کہا ہے کہ صوبہ تعز میں ریڈ کراس کے کارکنوں کو بارہا خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ مجبور ہوئے کہ ان ہی سخت و دشوار حالات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں-

ٹیگس