عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
-
فلسطینی قیدیوں کے امور کے انچارج عیسی قراقع
فلسطین نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورت حال کے جائزے کے لئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے انچارج عیسی قراقع نے جمعہ کے روز عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی کے ساتھ ملاقات میں ان سے صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے عرب لیگ کے، مستقل نمائندوں کی سطح کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا-عیسی قراقع نے کہا کہ انہوں نے نبیل العربی کے ساتھ ملاقات میں صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ اور کابینہ میں حال ہی میں پاس ہونے والے قوانین کا، جن میں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی مستقل خلاف ورزی پر تاکید کی گئی ہے، جائزہ لیا ہے-
عیسی قراقع نے اس ملاقات میں نبیل العربی کو اسرائیلی جیلوں میں قید چھے ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کے افسوسناک حالات سے بھی آگاہ کیا-
قابل ذکر ہے کہ چارسو اسی سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو بغیر مقدمہ چلائے اور بغیر کسی چارج شیٹ کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے اور ان کی گرفتاری کی مدت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے-