Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی نگرانی میں دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ جاری
    سعودی عرب کی نگرانی میں دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی نگرانی میں اردن اور ترکی سے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین کے اخبار المنار کی رپورٹ کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اردن اور ترکی کی سرحدوں سے مسلسل شام میں داخل ہو رہے ہیں اور ان دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی خصوصی ٹیمیں ان دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے سیکورٹی حکام بھی خاص مقامات پر دہشت گردوں سے ملاقات کرکے ان کو پیسے اور شام میں دہشت گردوں تک پہنچنے کے لئے نقشہ وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔
دہشت گرد گروہوں نے مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ شام کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ شام کی حکومت کو گرانے اور اس ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اب تک ان کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس