فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ
Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
-
فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیاں مسجد الاقصی میں جھڑپ
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کرکے متعدد کو زخمی کردیا۔
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح کو مسجد الاقصی پر حملہ کرکے فلسطینی نمازیوں کو زد و کوب کیا ہے-اس حملے کے بعد فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیاں مسجد الاقصی میں جھڑپ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے- یاد رہے کہ صیہونیوں نے، مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بارہا توہین کی ہے- صیہونی حکومت بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے بعد سے اپنی سازشوں اور جارحانہ اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الاقصی کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔