Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • شام میں جنگ بند نہ ہونے کی صورت میں لاکھوں لوگ بے گھر
    شام میں جنگ بند نہ ہونے کی صورت میں لاکھوں لوگ بے گھر

اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے کہا ہےکہ شام میں جنگ بند نہ ہونے کی صورت میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔

شام کے انسانی امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر یعقوب الحلو نے ہفتے کے دن روئٹرز خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریبا دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یعقوب الحلو کا کہنا تھا کہ اگر جنگ اسی طرح جاری رہی تو مزید دس لاکھ افراد بے گھر ہو جائیں گے۔ یعقوب الحلو نے عالمی برادری سے بے گھر ہونے والوں کی حمایت کرنے کی اپیل اور دوسرے ممالک میں ان افراد کو پناہ دلوانے کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
انسانی امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے پیشین گوئی کی کہ شام کی جنگ جاری رہنے کی صورت میں یورپ کو پناہ گزینوں کے سلسلے میں سنہ انیس سو پچاس جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 واضح رہے کہ شام کی حکومت اور قوم کے ساتھ دہشت گردوں کی جنگ کو پانچ سال مکمل ہونے کو ہیں۔ ان دہشت گردوں کو یورپ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے اور اس جنگ میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران شام کی تقریبا آدھی آبادی بے گھر ہوگئی ہے اور چالیس لاکھ افراد کو دیگر ملکوں کی جانب کوچ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس