Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے سیاسی مبصر اور مصنف جوزف ابو فاضل
    لبنان کے سیاسی مبصر اور مصنف جوزف ابو فاضل

لبنان کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ داعش امریکی طیاروں کی نگرانی میں پیش قدمی کر رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیاسی مبصر اور مصنف جوزف ابو فاضل نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ داعش امریکی طیاروں کی  نگرانی اور حمایت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔

جوزف ابوفاضل سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ امریکی قیادت میں تشکیل دیا جانے والا داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد اپنے حملوں میں شدت لانے کا ارادہ رکھتا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں یہ سوال اٹھاتا ہوں کہ یہ اتحاد کس چیز کا انتظار کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا مجھے امریکہ کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں ہے۔ یہ اتحاد حملہ کیوں نہیں کرتا ہے؟ کیا امریکی حکام نہیں جانتے ہیں کہ ابوبکر البغدادی کہاں ہے؟
فرانسیسی طیارے صرف دکھاوے کے لئے شام کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں۔ سیٹیلائٹ اور ریڈاروں سے ہر چیز کا پتہ چل جاتا ہے اور امریکی طیارے تمام اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں مگر وہ نہیں بناتے۔ اس لئے میں یہ کہتا ہوں کہ دہشت گرد گروہ داعش امریکی لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں پیش قدمی کر رہا ہے اور اس اتحاد میں ترکی بھی شامل ہے۔

ٹیگس