Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد میں دو بم دھماکے، 14 افراد جاں بحق
    عراق: بغداد میں دو بم دھماکے، 14 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو دھماکوں میں چودہ افراد مارے گئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بغداد کی پولیس نے کہا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے جمعرات کے دن بغداد کے تجارتی علاقوں میں خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ ان حملہ آوروں نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔

 ایک بم دھماکہ بغداد میں واقع باب الشرجی کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری اور ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ اس دھماکے میں اکیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسرا دھماکہ الوثبہ اسکوائر کے قریب ہوا۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ اس دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے مارے جانے والوں کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ البتہ اس طرح کے حملے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کرتے ہیں۔

ٹیگس