Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر خارجہ ولید معلم
    شام کے وزیر خارجہ ولید معلم

شام کے وزیر خارجہ نے شام میں روسی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اپنے ملک میں روسی فوجیوں کی موجودگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روسی فوجی شریک نہیں ہیں۔

اپنے ایک انٹرویوں میں ولید المعلم کا کہنا تھا کہ تاحال شامی اور روسی فوجیوں کے درمیان کوئی جنگی اشتراک نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو دمشق اس پر غور کرے گا اور اس کی درخواست کرے گا-

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے جدید ترین ہتھیاروں کی ضرورت ہے کیونکہ بعض ممالک شام میں برسرپیکار دہشت گردگروہوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کر رہے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے دمشق ماسکو تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور تاکید کی کہ روسی فوج کی حمایت،اب تک صرف ہتھیاروں اور ٹریننگ تک محدود رہی ہے۔

روسی حکومت نے جمعرات کو کہا ہے شام کی حمایت کا مقصد دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا اور علاقے میں المیہ رونما ہونے سے روکنا ہے-

ٹیگس