عیدالاضحی کے موقع پر صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک درجن سے زیادہ فلسطینی گرفتار
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
-
عیدالاضحی کے موقع پر صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک درجن سے زیادہ فلسطینی گرفتار
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی تازہ جارحیت میں عیدالاضحی کے موقع پر ایک درجن سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجی فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان فوجیوں نے تازہ جارحیت میں بدھ کی رات، یعنی عین شب عیدالاضحی کے موقع پر بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا-صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر صیہونیوں کی طرف پتھر پھینکنے کا الزام لگایا ہے-
گرفتار ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں- اطلاعات کے مطابق قدس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ دس روز میں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو ہوگئی ہے-
ادھر قدس کے مختلف علاقوں میں صیہونیوں کے جارحانہ حملے بدستور جاری ہیں اور صیہونی حکومت نے قدس کی طرف آنے جانے کے راستوں کو بند کردیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت نے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کو مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے اقدامات جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے-