الخلیل کی مسجد یونس(ع) پر صہیونی آباد کاروں کا حملہ
Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر جنوب مغربی الخلیل میں واقع مسجد یونس نبی پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی آباد کاروں کو اس حملے میں صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی تاہم انہیں فلسطینیوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ صیہونیوں کا دعوی ہے کہ اس مسجد میں یہودیوں کے نبی حضرت یونس علیہ السلام دفن ہیں اور اس بہانے سے وہ مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونی آباد کاروں اور فلسطیینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کسی فلسطینی کے شہید یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے شمالی الخلیل کے ایک گاؤں بیت امر پر حملہ کرکے چار فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ صیہونی فوجی دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں بھی ایک کارروائی کے دوران کم سے بارہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔