Oct ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ولید معلم، شام کے وزیر خارجہ
    ولید معلم، شام کے وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ نے جنرل اس دہشت گردی کے حامیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان دہشت گردوں سے جنگ میں مصروف ہے جو باہر سے لائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی برآمد کرنے والے اب بھی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔ ولید معلم نے کہا کہ دمشق حکومت دہشت گردوں سے اپنے ملک کو پوری طرح پاک کردینے تک، جدوجہد جاری رکھے گی لیکن دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ باہر سے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے اور ان کی حمایت و پشت پناہی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو دہشت گردی اتنی وسیع ہوجائے گی کہ اپنے حامیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور پھر دہشت گردی برآمد کرنے والوں اور دہشت گردوں کے حامیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ٹیگس