یمن، مارب میں ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی
Oct ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
یمن کے مشرقی صوبے مارب میں منگل کے روز ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم ساٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو پینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے مارب میں ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں امریکا اور آل سعود کی حمایت یافتہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی اور انصار اللہ کے جوانوں کے درمیان گزشتہ دو روز کے دوران شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اس فوجی ذریعے کے مطابق المشجع اور صرواح کے علاقوں میں اس وقت بھی لڑائی ہورہی ہے۔ اس دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مارب کے کئی شہری مقامات کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔