Oct ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت کے خلاف ملک گیر مظاہرے
    بحرین میں آمریت کے خلاف ملک گیر مظاہرے

بحرین میں عوام نے ایک بار پھر ملک گیر مظاہرے کرکے شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔


العالم کے مطابق بحرین کے عوام نے سخت سیکورٹی کے باوجود دارالحکومت منامہ، المصلی، سار، بلاد قدیم، اور سترہ سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں ظالم شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ عوام نے اپنے مظاہروں میں آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور محرم کی تیاری اور استقبال ماہ محرم کی عزاداری پر شاہی حکومت کے کارندوں کے حملوں کی مذمت کی۔


مظاہرین نے کربلا والوں کی عزاداری پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ملک کا قومی پرچم اور معروف رہنما شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھارکھی تھی۔ انھوں نے شیخ علی سلمان اور تمام دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔


یاد رہے کہ چند روز قبل بحرین کے مختلف علاقوں میں محرم کی عزاداری کی تیاری اور استقبال ماہ محرم کی مجالس پرآل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں نے حملہ کیا تھا۔


بحرین کی انسانی حقوق کی انجمن نے عزاداری کی مجالس پر شاہی کارندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو آزادی کی سرکوبی سے تعبیر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ بحرین کی ڈیموکریٹک ایسوسی ایشن کے سربراہ فاضل عباس نے ایک پیغام جاری کرکے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے پر امن تحریک جاری رکھیں ۔

ٹیگس