Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • شام: روسی فضائیہ کی بمباری، دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ
    شام: روسی فضائیہ کی بمباری، دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ

روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

خـبروں کے مطابق روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں دہشت گردوں کے 53 ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے جس کے دوران دہشت گردوں کا ایک کمانڈ سینٹر، تربیتی مرکز اور اسلحے کا ایک گودام تباہ ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں بھی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پران حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب شامی فوج نے حزب اللہ کے جوانوں کے تعاون سے شمالی صوبے حماہ کے نواحی علاقے میں زبردست لڑائی کے دوران جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے پچھتر مسلح عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کو فراہم کیے جانے والے ٹاؤ میزائیلوں سے لیس متعدد گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔


اس سے پہلے شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے حماہ کے متعدد شہروں اور دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔


ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے حال ہی میں آزاد کرائے جانے والے علاقے سہل الغاب پر جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔




ٹیگس