Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل
    دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل

ترکی کے وزیر اعظم نے ملک کے سیاسی رہنماؤں سے دہشت گردی کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے مقابلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے موقف میں ہم آہنگی لانے کی کوشش کرے گی۔ ترکی کے وزیر اعظم امحد داؤد اوغلو حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچدار اوغلو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔


انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں دہشت گردی کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ نینشنل موومنٹ کے سربراہ داؤد باغچلی سے بھی ملاقات اور دہشت گردی سے نمٹنے کی راہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ترکی کے وزیراعظم نے اسی کے ساتھ حالیہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں حکومت پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی اور یہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حکومت کی پالیسیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے یہ دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔


یاد رہے کہ سنیچر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دو بم دھماکوں میں ایک سواٹھائیس افراد ہلاک اور دو سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس