Oct ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • سانحہ منیٰ، سعودی حکومت نے سات ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت کا اعتراف کرلیا
    سانحہ منیٰ، سعودی حکومت نے سات ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت کا اعتراف کرلیا

سعودی عرب کی وزارت صحت نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے وا لے سات ہزار چار سو ستتر حجاج کرام کی فہرست جاری کردی ہے۔

العروج نیوز ویب سائٹ نے مذکورہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ بیس رو‎ز کے پس و پیش اور تردید کے بعد آخر کار سعودی حکام نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ سانحہ منیٰ میں اتنی بڑی تعداد میں حجاج کرام انتظامیہ کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ مذکورہ اعداد و شمار اس حوالے سے بیان کئے جانے والے تمام اندازوں اور تخمیوں کو پار کر گئے ہیں۔


سعودی حکام اب تک محض سانحہ منیٰ میں ایک ہزار سے کچھ زیادہ افراد کے شہید ہونے کی بات کرتے رہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ بھی اب تک یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ دوسرے ذرائع ابلاغ سانحہ منیٰ میں مرنے والوں کے اعدادو شمار، بڑھا چڑھا کر رہے ہیں۔ یہاں تک سعودی ذرائع ابلاغ نے خود حجاج کرام کو سانحہ منیٰ کا ذمہ ٹھہرانے کی کوشش کی ہے اور یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ حجاج کرام ہی دیگر حاجیوں کے قتل عام کا سبب بنے ہیں۔اس سے قبل ایک سعودی عہدیدار کو سانحہ منیٰ میں مرنے والوں کے صحیح اعداد وشمار جاری کرنے کی وجہ سے برطرف بھی کردیا گیا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ سانحہ منیٰ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے حجاج کرام کے علاوہ چار سو پینسٹھ ایرانی حاجی بھی شہید ہوئے تھے۔

ٹیگس