Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • مغربی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے، 40 دہشت گرد ہلاک
    مغربی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے، 40 دہشت گرد ہلاک

شام کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرتازہ فضائی حملوں میں کم سے کم چالیس دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں

شامی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ صوبہ حماہ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پرتازہ فضائی حملوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی سولہ گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں -

ان حملوں کے بارے میں مزیدتفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں -

العالم نے بھی خبردی ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو جو ہیوی مشین گنوں سے لیس تھی صوبہ حماہ کے تل زجرم علاقے میں تباہ کردیا ہے - دوسری جانب شامی فوج نے روسی اور شامی فضائیہ کی مدد سے ملک کے شمالی صوبے حلب کے مختلف علاقوں میں اپنے آپریشن کے دوران متعدد دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

ادھر جنوبی صوبے درعا میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا اورنتیجے میں کئی عمارتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا -

اس درمیان یہ بھی خبرہے کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور شام کی ہلال احمرسوسائٹی کے تعاون سے صوبہ ادلب کے محصور علاقوں الفوعہ اور کفریاکے باشندوں کے لئے دوائیں اور طبی سازوسان پہنچائے گئےہیں -

یہ امداد پچھلے مہینے اس علاقے میں ہونےوالی فائربندی کے معاہدے کےتحت پہنچائی گئی ہے -


ٹیگس