Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • داعش کی تشکیل میں مغربی ممالک کا ہاتھ
    داعش کی تشکیل میں مغربی ممالک کا ہاتھ

یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی کے ساتھ یمن نے مخا کے ساحل کے نزدیک سعودی حکومت کے ایک جنگی بحری جہاز پر حملہ کرکے اس کو غرق کردیا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے پیر کو صوبہ تعز کے الحریر اور کلابہ نامی علاقوں پر شدید بمباری کرکے درجنوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطا ں کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے مخدرہ اور صرواح نامی علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں ۔ ان حملوں میں بھی متعدد بے گناہ عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔


دوسری طرف یمنی افواج نے سعودی جارحیت کے جواب میں سرحدی سعودی علاقوں میں فوجی مراکز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی یونٹ نے اسی طرح مخا کے ساحل کے نزدیک سعودی حکومت کے ایک جنگی بحری جہاز پر حملہ کرکے اس کو سمندر میں غرق کردیا ہے۔ یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق مخا کے ساحل کے نزدیک سمندر میں سعودی حکومت کا یہ بحری جنگی جہاز اتوار کی شام یمن کے میزائل کا نشانہ بنکر تباہ ہوا ہے ۔ المسیرہ ٹی وی نے پیر کی صبح اس بحری جہاز کے یمن کے میزائل کا نشانہ بنکر تباہ اور غرق ہونے کی تصویر نشرکی ہے۔


یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ جنگی بحری جہاز مخا کے ساحلی شہروں اور دیہی بستیوں پر گولہ باری کر رہا تھا کہ یمن کے میزائلی حملے کا نشانہ بنا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دستوں نے صوبہ تعز میں ایک آپریشن میں مفرور سابق صدر منصور ہادی اور سعودی حکومت سے وابستہ تکفیری دہشت گردوں کے زیر قبضہ ایک عمارت پر حملہ کرکے کم سے کم اڑتیس سعودی زرخریدوں کو ہلاک کردیا ۔ یمنی افواج کے اس آپریشن میں بڑی تعداد میں سعودی کارندے زخمی بھی ہوئے ہیں۔


دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امارات کا ایک اور فوجی یمن کی جنگ میں مارا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ مارب کے علاقے صافر میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے۔


یاد رہے کہ سعودی حکومتی اور اس کی اتحادی نو عرب حکومتوں نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن کو فضائی، سمندری اور زمینی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں یمن کی اکثر بنیادی شہری تنصیبات، اسکول ، کالج اسپتال ، شہری خدمات کے مراکز ، پانی کی سپلائی کا نظام اور لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت بائیس ہزار سے زائد بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس