Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کی جانب سے قیدیوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال
    شام میں دہشت گردوں کی جانب سے قیدیوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال

شام میں دہشت گرد، شامی قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

لبنان کے اخبار السفیر کے مطابق شام کے ہیومین رائٹس واچ مرکز کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہ، شامی عوام کے خلاف کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کرتے ہیں، کہا کہ دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کہ جسے سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، شامی قیدیوں کو لوہے کے پنجروں میں ڈال کر انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

رامی عبدالرحمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد ہر پنجرے میں تین، چار اور کبھی سات قیدیوں کو رکھتے ہیں اور انھیں گاڑیوں پر رکھ کر ان سڑکوں پر پھراتے ہیں کہ جہاں شامی فوج بمباری اور گولہ باری کرتی ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض ممالک کی مدد و حمایت سے دو ہزار گیارہ سے شام میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ٹیگس