احمد چلبی کی وفات پرعراقی حکومت، پارلیمنٹ اور مرحوم کے اہل خانہ کے نام جواد ظریف کا تعزیتی پیغام
-
احمد چلبی کی وفات پر جواد ظریف کا تعزیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کی عوامی نشینل کانگریس پارٹی کے سربراہ احمد چلبی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے معروف اور بااثر سیاستدان، عوامی نشینل کانگریس پارٹی کے سربراہ احمد چلبی کی وفات پر اپنے ایک پیغام میں حکومت، پارلیمنٹ اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
احمد چلبی عراقی پارلیمنٹ میں اقتصادی کمیشن کے سربراہ تھے۔ احمد چلبی منگل کے روز عراق کے مقدس شہر کاظمین میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق احمد چلبی نے سابق ڈکٹیٹر صدام کا تختہ الٹے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
احمد چلبی 1944 میں کاظمین کے ایک معروف سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی اچانک وفات کو عراقی پارلیمنٹ نے ملک کے لئے ایک بڑا سیاسی نقصان قراردیا ہے۔