شام: فوج اور رضاکار فورس کی دہشت گردوں پر کاری ضربیں
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
-
شام: فوج اور رضاکار فورس کی دہشت گردوں پر کاری ضربیں
شام میں فوج اور عوامی رضاکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔
شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے درعا، لاذقیہ، دیرالزور اور ریف دمش میں الگ الگ کارروائیاں کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔دمشق سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ریف دمشق میں جبہۃ النصرہ اور جیش الاسلام نامی دہشت گردوں کے کم سے کم اٹھارہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ شامی فوج نے ریف دمشق میں مرج السلطان کے علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو جن میں بکتربند بھی شامل تھیں تباہ کر دیا ہے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف خاصی پیشقدمی کی ہے۔
اس کےعلاوہ ریف دمشق کے ہی دوما، عین ترما، سقیا اور حموریہ علاقوں میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ العالم ٹی وی نے بھی خبردی ہے کہ دیرالزور کےعلاقے میں شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے بہت سے عناصر کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ لاذقیہ میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔