شام میں روس کے فضائی حملوں کی حمایت میں مظاہرے
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
شامی عوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائی حملوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
سیکڑوں کی تعداد میں شامی شہری ملک کے مغربی شہر طرطوس کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائیہ کے حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شام کے پرچم اور صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور دہشت گردوں کے خلاف دمشق ماسکو تعاون کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ لاذقیہ کے علاقوں دیر حنا ، دغم شلیہ اور بیت عیاش نامی علاقوں کو آزاد کر الیا ہے۔