Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی اتحاد کا حملہ دسیوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی
    موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی اتحاد کا حملہ دسیوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی

عراق کے شہر موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

روس کی اسپوٹنک خبررساں ایجنسی نے نینوا کے میڈیا سیل کے سربراہ رافت الزراری کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اس شہر میں واقع میونسپل کارپوریشن کی عمارت پر داعش مخالف اتحاد کے حملے میں آٹھ سے زیادہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

رافت الزراری نے مزید کہا ہے کہ موصل میں ایک پارکنگ پر نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے دوسرے حملے میں دس سے زیادہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

جبکہ موصل میں داعش سے وابستہ ایک فرد کے گھر پر اس اتحاد کے حملے میں تین عراقی شہری جاں بحق ہوئے۔

اس حملہ میں ایک بھی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا ہے۔ رافت الزراری نے موصل پر بمباری میں فرانس کے رافائل طیاروں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر اندھا دھند حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس