شام ، مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آنے اور دہشت گردوں کی پسپائی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد تقریبا دس لاکھ مہاجرین اپنے وطن واپس آگئے ہیں۔
شام میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے ملک گیر آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہوگئے۔
اسی کے ساتھ روس کے فضائی حملوں میں بھی دہشت گردوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آنے اور دہشت گردوں کی پسپائی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد تقریبا دس لاکھ مہاجرین اپنے وطن واپس آگئے ہیں۔