Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر بم برسائے ہیں۔
    امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر بم برسائے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے شہر دیروالزور میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق شام کے بعض میڈیا کارکنوں اور بعض ویب سائٹوں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور میں شام کی فوج کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن المصدر ویب سائیٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات کو شام کی فوج کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی تھی جس میں کم از کم ایک فوجی جاں بحق اور چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر بم برسائے ہیں۔ المصدر نے ایک فوجی ذریعے کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک امریکی جنگی طیارے نے دیرالزور کے گاؤں آیش میں شام کی فوج کے توپخانے کے یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج نے ایسے عالم میں شامی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے کہ شامی فوج آیش گاوں کا داعش کے حملوں کے مقابل دفاع کررہی ہے۔ داعش ایک عرصے سے اس علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جائے وقوعہ پر حاضر افراد اور سوشیل میڈیا کے صارفین نے امریکی حملے کے بعد خبر دی تھی کہ امریکی طیارے کی بمباری کے فورا بعد داعش نے آئیش گاوں پر بھاری توپخانے سے گولہ باری شروع کردی تھی۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے غلطی سے یہ حملہ کیا ہے۔ یاد رہے امریکی حکام نے اس سے پہلے بارہا اعلان کیا تھا کہ ان کے طیارے شام کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

ٹیگس