Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  •  مراکش اور سعودی عرب نے فوجی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق مراکش اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک فوجی تربیت، جنگی مشقوں کے انعقاد اور فوجی شعبے کے ماہرین کے باہمی تبادلے کے حوالے سے تعاون کریں گے۔

ادھر سعودی عرب کے ولی عھد کے جانشین اور سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان نے داعش کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب نے ایسے عالم میں بقول انکے داعش کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، قطر اور امریکہ کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں دہشتگردی کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور دہشتگردی کی لعنت کے خلاف انکی دوغلی پالیسیاں سب پر عیاں ہیں۔

ٹیگس