Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • لاذقیہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیاں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
    لاذقیہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیاں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے ساحلی صوبے لاذقیہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کر الیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشترکہ کاروائی کے دوران شمالی لاذقیہ میں واقع النوبا کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

منگل کے روز شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ ماہ آزاد کرائے جانے والے حلب کے کویرس فوجی ایئربیس سے پہلی بار پروازیں بھریں ہیں۔

بیس کمانڈر جنرل منظر زمان نے کہا ہے کہ کویرس ایئر بیس پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور ہمارے جوانوں نے سن دوہزار تیرہ سے داعش کے محاصرے کے باوجود استقامت کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے بارہ ملین سے زیادہ لوگوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے جن میں ساڑھے پانچ ملین سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

ٹیگس