Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایک فلسطینی لڑکی کہ جو گزشتہ مہینے کے اواخر میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی، بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی۔
    ایک فلسطینی لڑکی کہ جو گزشتہ مہینے کے اواخر میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی، بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی۔

فلسطینی ذرائع نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی لڑکی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی لڑکی کہ جو گزشتہ مہینے کے اواخر میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی حوارہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی، بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بدھ کے روز بیت المقدس کے قلندیا کیمپ میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں دسیوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ان تین فلسطینیوں کی شہادت سے انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد بڑھ کر ایک سو پچیس ہو گئی ہے۔

ٹیگس