Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن: مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری، درجنوں افراد شہید
    یمن: مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری، درجنوں افراد شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملوں میں تیس سے زائد یمنی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن صعدہ کے قریب واقع الکتاف نامی رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بیس یمنی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

مران ضلع پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے کلسٹر بم برسائے جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ صوبے میں واقع باقم ضلع کو بھی چار مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔

سعودی جیٹ طیاروں نے یمن کے شمال مغرب میں واقع ظاہر ضلع پر بھی میزائل داغے ۔ ان حملوں میں دس سے زائد عام شہریوں کے شہید اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی مدد سے سعودی عرب کے نجران نامی علاقے میں واقع سعودی فوجیوں کی ایک چھاؤنی پر قاہر ون بیلسٹک میزائل داغا۔ یمن کی فوج نے یمن کے مرکزی صوبے مارب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے تداویل کیمپ کو بھی او آر ٹی اکیس بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

جمعے کے دن ہی ہراد صوبے میں یمن کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے آپریشن میں سعودی عرب کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔

ٹیگس