دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانے پر شامی فوج کا قبضہ
شامی فوج نے دہشت گروہ جیش الفتح کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے جنوبی حلب میں واقع جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے سب سے بڑے اڈے خان طومان ٹاؤن پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
شامی فوج کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شامی فوج کی اس کامیابی کے بعد دہشت گردوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور ان کی صفوں میں انتشار پیدا ہوگیا ہے۔
شامی فوج نے خان طومان پر قبضے کے بعد جیش الفتح کے چھے اہم سرغنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے خان طومان ٹاؤن کے اطراف کی پہاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے ان کے نشانے پر آگئے ہیں۔
شامی فوج اب تک شمالی صوبے حلب کے متعدد شہروں اور قریوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراچکی ہے۔