غاصب صیہونی فوجیوں کا مسجدالاقصی اور غرب اردن پر ایک بار پھر حملہ
Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی اور غرب اردن پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعرات کو بیت الحم، رام اللہ اور سلواد کالونی سمیت غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کیا اور کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔
ادھر انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر مسجدالاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ اکتوبر کے اوائل سے صیہونی حکومت کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس احتجاج کے دوران، جس کو انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے، اب تک تقریبا" ایک سو سینتالیس فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار اور اغوا کیا ہے۔