افغانستان: طالبان اور داعش کے دسیوں عناصر ہلاک اور زخمی
Jan ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر نے ملک کے مشرقی علاقے میں طالبان اور دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر عطاء الہج خوگیانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس صوبے کے علاقوں آچین اور بتی کوت میں طالبان اور تکفیری گروہ داعش کے عناصر کے درمیان ہونے والے شدید جھڑپوں میں دونوں گروہوں کے تیس عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
عطاء الہج خوگیانی نے کہا کہ ان جھڑپوں میں داعش کے چوبیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔