Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی تازہ جارحیت میں ایک فلسطینی

غاصب صیہونی فوجیوں کی تازہ جارحیت میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے انتفاضہ قدس کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے جمعرات کی صبح غرب اردن میں الخلیل کے علاقے بیت عینون میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے طوباس کے مشرق میں فلسطینیوں کے کئی گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ یکم اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو اٹھاون ہو گئی ہے۔

ادھر غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے ساتھ مل کر جمعرات کے روز مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس حملے کے بعد مسجدالاقصی میں موجود فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپ ہوئی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں چار بچوں اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ٹیگس