یمن میں متعدد سعودی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i207744-یمن_میں_متعدد_سعودی_فوجی_ہلاک
یمنی فوج کی ایک کارروائی میں سعودی عرب کا ایک فوجی افسر اور چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج کی ایک کارروائی میں سعودی عرب کا ایک فوجی افسر اور چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے نجران میں گھات لگا کر سعودی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی افسر اور چار عام فوجی ہلاک ہو گئے-

یمنی فوج نے الشبکہ فوجی اڈے کی جانب جا نے والی دو سعودی فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا-

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے الضبعہ علاقے میں یمنی فوج کے اسنیپر کی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا-

یمنی فوج نے الشرقہ علاقے کے مشرق میں سعودی عرب کا ایک ابرام ٹینک تباہ کر دیا ہے-

درایں اثنا یمنی فوج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الاخدود میں التسھیل اور نجران میں فوجی اڈوں اور سوق الامیر کے مشرق میں تعمیر کئے جانے والے نئے سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا -