یمن پر سعودی حملوں کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i207762-یمن_پر_سعودی_حملوں_کا_سلسلہ_جاری
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی حملوں کا سلسلہ جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا پر کئی بار بمباری کی-

سعودی لڑاکا طیاروں نے شہر تعز کے جنوبی علاقے ذباب اور صوبہ مارب کے شہر سرواح کو بھی کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں راس عیسی آئیل کمپنی پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں اس آئل کمپنی کے پندرہ افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے-

راس عیسی آئل کمپنی پر حملے میں جو کہ یمن کی ایک اہم آئل کمپنی ہے، کافی نقصان ہوا ہے-

درایں اثنا یمن کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں کوہ ہیلان کی جانب جارح اتحاد کے ایجنٹوں کی پیشقدمی روک دی ہے-

یمنی فوج اور جارح اتحاد کے ایجنٹوں کے درمیان سب سے بڑی جھڑپ شہر تعز کے شمال میں الدعوہ علاقے کے مضافات میں ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے کئی افراد مارے گئے ہیں- یمنی فوج نے سعودی حملوں کے جواب میں الخوبہ کے علاقے میں سعودی فوجیوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے-