Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی خاتون کو مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عناتوت میں براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئی۔ صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون نےمتعدد اسرائیلی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کردیا تھا۔

اس فلسطینی خاتون کی شہادت کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو ترسٹھ ہوگئی ہے۔

مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے پے درپے حملوں اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف یکم اکتوبر سے فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہروں اور شہادت پسندانہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا جارہا ہے۔

ٹیگس