سیدہ زینب سلام اللہ علیھاکےحرم کے قریب کار بم دھماکہ
Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی مضافات میں واقع سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب خوفناک دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں
خبروں میں بتایا گیاہے ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے حرم ک قریب ہونےوالا کار بم دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا - اس دہشت گردانہ دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں - اس سے پہلے بھی ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے حرم قریب کئی بار دہشت گردانہ دھماکے ہوچکے ہیں جن میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں - ماضی میں اس قسم کے حملوں کی ذمہ داری زیاد ترداعش گروہ قبول کرتارہا ہے -