اسرائیل کو غزہ کی سرحدوں پر بفرزون قائم کرنے نہیں دیں گے۔ جہاد اسلامی
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ کی سرحدوں پر بفرزون کے قیام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکیں غزہ کی سرحدوں پر بفر زون کے قیام کو ہر گز قبول نہیں کریں گی اور نہ ہی اسرائیل کو بفرزون کے قیام کی اجازت دیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے بفزون قائم کرنے کی غرض سے آنے والے اسرائیلی فوجیوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا تھا اور آئندہ بھی بنائیں گے۔
داؤد شہاب نے کہاکہ خطے میں بفرزون کے قیام کا صیہونی منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔