حزب اللہ کے سربراہ سے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
-
حزب اللہ لبنان کے سربراہ، سید حسن نصراللہ
ایران کے پارلیمانی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور علاقے کے حالات اور اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
ایران کے پارلیمانی وفد کی رکن ہاجرچنارانی نے بتایا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں علاقے کے حالات خاص طور سے عراق، شام، بحرین اورترکی کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیاگیا-
ایران کے پارلیمانی وفد کی رکن نے ایران کے اندر مشرق وسطی مین امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت پائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سے گفتگو کا موضوع علاقے کے ممالک میں ایران کے سیکورٹی استحکام کو عام کرنا تھا تاکہ اس سے ایسا بہترماحول پیدا ہو جس سے سیکورٹی کے لحاظ سے علاقے کے ہر ملک کو امن و استحکام حاصل ہو-
ایران کی پارلیمنٹ کی رکن، چنارانی نے کہا کہ علاقے کے حالات استقامتی محاذ کے حق میں آگے بڑھ رہے ہیں اور فطری امر ہے کہ ان حالات میں علاقے کے استحکام کو درہم برہم کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی -
واضح رہے ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کا ایک پانچ رکنی وفد پیر کو لبنان کے دارالحکومت، بیروت پہنچا ہے-