Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • یمنی مجاہدین نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں جیزان کے المغراب سرحدی علاقے میں سعودی عرب کی فوجی بیس پر میزائل برسائے ہیں-
    یمنی مجاہدین نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں جیزان کے المغراب سرحدی علاقے میں سعودی عرب کی فوجی بیس پر میزائل برسائے ہیں-

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بے گناہ شہریوں پر آل سعود کے حملوں اور جرائم کا جواب دیتے ہوئے اس کے فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے۔

یمن کے فوجی کمانڈر حسین الحوثی نے صنعا میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یمنی مجاہدین نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں جیزان کے المغراب سرحدی علاقے میں سعودی عرب کی فوجی بیس پر میزائل برسائے ہیں- یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب سے ملحق یمن کے سرحدی علاقوں پر بارہ مرتبہ بمبار کی ہے-

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صعدہ کے شہر کتاف پر تین بار بمباری کرکے اس شہر کی ٹیلی فون لائنوں کو پوری طرح برباد کردیا ہے- درایں اثنا یمن کے صوبہ شبوہ میں سعودی فوج کا کمانڈر یمنی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ہے- یمنی فوج نے جنوبی یمن کے صوبہ تعز کے کہبوب علاقے میں کرائے کے جنگجؤوں کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا ہے-

ٹیگس