یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں شدت
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
-
یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری ہیں۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن بھی یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔
العالم ٹی وی نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن، حجہ اور صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا اور عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
پریس ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جیزان کے سرحدی علاقے المعجلہ میں ہفتے کے دن ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ سعودی عرب کے جنوب اور یمن کے شمال میں واقع سرحدی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سعودی جارحین کے ساتھ یمن کی سیکورٹی فورسز کی شدید جھڑپیں ہوئیں۔