افغانستان: صوبۂ قندوز میں طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک
Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبۂ قندوز میں طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صوبۂ قندوز میں واقع امام صاحب نامی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے وسیع آپریشن کے دوران طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا کہ صوبۂ قندوز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سیکورٹی فورسز کی پشت پناہی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص امام صاحب کے علاقے کے طالبان کا سرغنہ تھا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے دن کہا تھا کہ طالبان کے حملے میں صوبۂ قندوز کی خفیہ ایجنسی کےسربراہ جنرل قاسم انور اپنے دو محافظوں کے ساتھ مارے گئے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے اس بیان کے بعد قندوز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔