شمالی افغانستان کے بعض علاقوں پر طالبان کا قبضہ
Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
-
شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں منجملہ بغلان، قندوز، تخار اور بدخشان میں اس وقت طالبان اور افغان فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان میں طالبان نے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے ایک عہدیدار نے نام نہ بتائے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے صوبے بغلان کے علاقے دہانہ غوری پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغانستان کے اس عہدیدار کے مطابق صوبے بغلان کا علاقہ دہانہ غوری اس وقت طالبان کے قبضے میں ہے اور طالبان نے چار روز قبل اس علاقے پر قبضہ کرنے کی اپنی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں منجملہ بغلان، قندوز، تخار اور بدخشان میں اس وقت طالبان اور افغان فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔