افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور بعض ذرائع کے مطابق متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ زمان خان میں ہفتے کی صبح یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک موٹر سائیکل، بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ بعض ذرائع نے کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے دھماکے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اس ترجمان کے مطابق بارودی سرنگ کے اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔