افغانستان: صوبہ تخار کے شہر خواجہ غار پر طالبان کا قبضہ
Aug ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
-
ذبیح اللہ مجاہد: طالبان نے پیر کی صبح حملہ کر کے خواجہ غار شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ تخار کے شہر خواجہ غار پر قبضہ کر لیا ہے۔
ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے پیر کی صبح حملہ کر کے خواجہ غار شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار مارے گئے یا زخمی ہوگئے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواجہ غار پر طالبان نے حملہ کر کے تین ٹینک، چھ گاڑیاں اور چند ہتھیار افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے بطور غنیمت حاصل کئے ہیں۔