Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ذبیح اللہ مجاہد : جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات، طالبان نے صوبہ پکتیا میں واقع جانی خیل شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا اور دسیوں فوجی کو مار ڈالا۔
    ذبیح اللہ مجاہد : جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات، طالبان نے صوبہ پکتیا میں واقع جانی خیل شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا اور دسیوں فوجی کو مار ڈالا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صوبہ پکتیا میں افغان سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی میں دھماکہ ہونے اور اس گاڑی میں سوار تمام سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کا دعوی کیا ہے۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح صوبہ پکتیا میں واقع گردیز شہر  کے قریب افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی گاڑی میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار تمام اہلکار مارے گئے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی طالبان نے صوبہ پکتیا میں واقع جانی خیل شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا، دسیوں فوجی کو مار ڈالا اور تمام ٹینکوں اور فوجی سازوسامان کو غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا۔

 

ٹیگس