Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے طالبان نے شہر بگرام کے علاقے سہ دوکانہ میں ایک امریکی ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے -
    افغانستان کے طالبان نے شہر بگرام کے علاقے سہ دوکانہ میں ایک امریکی ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے -

طالبان نے افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی ایف سولہ طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی ہے-

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بگرام میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ہے -

افغان طالبان کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے کا پائلٹ  طالبان کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے-

افغانستان کے طالبان نے " عمری " نامی کارروائی کے دوران صوبہ پروان کے شہر بگرام کے علاقے سہ دوکانہ میں ایک امریکی ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیٹو کے بھی دو طیارے کچھ عرصہ قبل طالبان نے مار گرائے تھے -

دوسری جانب ہماری ریڈیو پشتو کی سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ پکتیکا کا ضلع اومنا (aomna)  چار دنوں تک محاصرے کے بعد اتوار کی صبح کو طالبان کے قبضے میں آگیا ہے- مجاہد نے دعوی کیا کہ اس لڑائی میں افغانستان کی پولیس اور سیکورٹی کے بہت سے افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں اور بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ہاتھ لگے ہیں-

 

ٹیگس